راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ اعظم خان سواتی، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ سلمان اکرم راجہ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام دیے گئے تھے تو انہیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔
اس دوران، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "آپ 2 افراد کو روک رہے ہیں، مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھیجیں۔" جیلر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جو افراد ملاقات کر رہے ہیں، انہیں مکمل کرنے کے بعد باقی افراد کو اجازت دی جائے گی۔