پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ

10:48 PM, 1 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدر کے خطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس بھی 5 اپریل کو بلانے کی تجویز ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی، سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔

وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔

مزیدخبریں