داسو: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بشام حملہ دہشت گردوں کا بزدالانہ فعل تھا، ایسے واقعے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف داسو کوہستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے داسو ڈیم کا دورہ کیا، جہاں چینی سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر دہشت گری کا نشانہ بننے والے چینی انجینئروں کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ وزیراعظم نے چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناطر میں داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کی۔
داسو تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آیا ہوں، دہشت گردی کے حملے میں 5 چینی انجینئر اورایک پاکستانی کی موت ہوئی، دہشت گردی کا مقصد پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنا ہے۔بشام واقعے کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کارفرما ہیں، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بشام حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں، بشام واقعہ دہشت گردی کا بزدلانہ فعل تھا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چین کے انجینئرزکو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرے گی، ہمارے چینی دوست پاکستان کی ترقی کی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِاعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔چینی سفیر نے کہا کہ حملے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سفارت خانے کا دورہ کیا، داسو ڈیم کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔