مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ

05:14 PM, 1 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مارچ میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی، فروری میں مہنگائی 23.1 فیصد رہی تھی۔


ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71فیصد بڑھی، اس کے برعکس گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم مارچ 2023 میں مہنگائی 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ  کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06فیصد رہی، مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں شہری علاقوں میں کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پربڑھ کر 12.8 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے 15.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔دیہی علاقوں میں مارچ کے دوران کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مہینے21.9 فیصد رہی تھی۔

مزیدخبریں