’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری

’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری

اسلام آباد:’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کا پہلا اردو ٹیزر جاری کردیاگیا ہے۔ 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کی زندگی پر مبنی پاکستانی ترک ڈرامہ سیریز کا پہلا ٹیزر اردو ڈبنگ میں جاری کردیا گیا۔ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کو دسمبر 2021 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً 3 سال بعد اس کا مختصر ٹیزر اور ٹریلر ترکش زبان سامنے آیا تھا۔


صلاح الدین ایوبی کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔ڈرامے کی شوٹنگ استنبول میں 200 ایکڑ اراضی پر پھیلے سیٹ پر ہوئی تھی، اس ڈرامے کو ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے لیکن اور اب اسے اردو ڈَب میں ریلیز کیا جارہا ہے تاہم ریلیز کرنے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی۔


ٹیزر میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہ محض ایک شہر ہی نہیں ایک مقصد ہے، جب تک اس مقدس سرزمین پر جابر حکمران رہے گا مسلمان مجبور رہیں گے، آج تمام عالم اسلام اس مجاہد کی راہ دیکھ رہا ہےجو پھر سے عدل و انصاف کا بول بالا کردے گا۔


واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔

مصنف کے بارے میں