پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا حکم نظر انداز، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف کیلئے کے پی اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکا

پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا حکم نظر انداز، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف کیلئے کے پی اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکا

پشاور : پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین اور اقلیتی ارکان سے حلف کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔ سپیکر کے پی اسمبلی نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی بابر سلیم سواتی نے مخصو ص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے ۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے سپیکر کے  پاس اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ابھی تک نہیں آئی  ۔ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، صوبائی حکومت اور محکمہ قانون کو فریق بنایا گیا ہے ۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا  کہ ہمیں اجلاس سمن نہیں ہوا ، اس لئے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کرسکے، ججز اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں