عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ

08:31 AM, 1 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نےعید سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے66 پیسے  کا اضافہ کر دیا۔ 

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 3روپے 22پیسے کی کمی، کر دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 2 روپے 27 پیسے کی کمی کر دی گئی، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد  لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

علاوہ ازیں پیٹرول اور ڈیزل 60، 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

مزیدخبریں