کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کے قتل میں پولیس افسر ملوث نکلا۔ قتل کی سپاری عتیق نے دی ۔
پولیس کے مطابق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس افسر محمد عتیق نے دی۔ ملزم عتیق قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو 2 مزید افراد کے قتل کی سپاری دی تھی۔ ملزم اور مفتی عبدالقیوم کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔