بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کیلئے پبلک ایپ ’’میرا پیارا‘‘ پر کام کا آغاز

12:12 PM, 1 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پیجاب پولیس کی جانب سے  بچھڑوں کو اپنے پیاروں سے ملوانے کیلئے پبلک ایپ ’’میرا پیارا‘‘ پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اس حوالے سے اہم   اجلاس ہوا جس میں انہوں نے  "میرا پیارا" ایپ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ۔ 

   
"میرا پیارا" ایپ کے ذریعے گمشدہ بچوں، بزرگوں ، ڈیمنشیا، شیزوفرینیا کے مریضوں کو ورثا سے ملایا جائےگا،گمشدہ بچوں ، افراد اور ان کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔

یتیم خانوں، دارالامان اور دیگر اداروں میں مقیم بچوں اور افراد کا ڈیٹا بھی ”میرا پیارا“ ایپ پر موجود ہوگا، شہری اپنے موبائل فون، فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ ”میرا پیارا“ پر لوڈ کر سکیں گے۔

مزیدخبریں