نادرا نے ٹرانسجینڈرز کی بڑی مشکل آسان کردی

10:52 AM, 1 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے ٹرانسجینڈر  کی بڑی مشکل آسان کردی ۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نےٹرانسجینڈر کیلئے   ایک خصوصی ہیلپ لائن کا افتتاح کیا ہے ، ہیلپ لائن پر کال کا جواب بھی نادرا کا ٹرانس جینڈر عملہ دے گا۔امید کی جاری ہے کہ نادرا کہ اس قدم سے ٹرانسجینڈرز کو معلومات کے حصول میں آسانی ہوگی ۔ 

 ٹرانسجینڈرز  کا کہنا تھا کہ ان کیلئے الگ ہیپ لائن کا قیام نادرا کا احسن قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ان کو معلومات کے حصول میں دقت پیش آئی تھی تاہم اب ان کی یہ مشکل حل ہوجائے گی۔

مزیدخبریں