اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعظم کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹؤیٹر پر بیان میں مزید کہا کہ مسلسل ایک کمپین چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے۔
مسلسل ایک کمپین چلائ جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، عمران خان واضع کر چکے ہیں افواج پاکستان پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہیں چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعظم کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 1, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان واضح کر چکے ہیں افواج پاکستان پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہیں ،چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اعظم کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔