چھینہ گروپ نے وزارت اعلیٰ کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا 

چھینہ گروپ نے وزارت اعلیٰ کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا 

لاہور:ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے غضنفر عباس چھینہ ایم پی اے کی قیادت میں چھینہ گروپ نے ملاقات کی اور حکومتی اتحاد کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کیلئے ان کی مکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

 ملاقات میں چھینہ گروپ کے ارکان پنجاب اسمبلی عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی، اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ دائود سلیمانی، سردار محی الدین کھوسہ، کرنل غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر خان لہری شامل تھے۔ 

چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز حمایت کیلئے چھینہ گروپ سے ملاقات کی تھی،، چھینہ گروپ نے 24 گھنٹے کا وقت مانگا تھا اور آج ملاقات میں چھینہ گروپ نے چودھری پرویزالٰہی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔


 دریں اثناء چودھری پرویزالٰہی سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں محمد بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، چودھری ظہیرالدین، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق، منیب سلطان چیمہ، مہندر پال سنگھ، عظمیٰ کاردار، عبداللہ یوسف وڑائچ، باؤ رضوان، وسیم خان بادوزئی، شوکت علی لالیکا، محمد ہاشم ڈوگر، مومنہ وحید، سردار آصف نکئی، میاں شفیع محمد، سبین گل، پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی، یاور عباس بخاری، ہاشم جواں بخت، شاہدہ ملک،طارق تارڑ، محسن لغاری، اویس دریشک، احمد خان، عامر نواز خان، سلیم بی بی، سید علی عباس شاہ، فیصل نیازی، اشرف انصاری، راجہ ہمایوں یاسر، چودھری عبداللہ یوسف، مس سونیا، چودھری لیاقت علی اور میاں اختر حیات شامل تھے۔