وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لندن میں اسحق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات 

11:03 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل لندن میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اور تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی سنٹرل لندن کے ایک ریستوران میں اسحاق ڈار صاحب سے دو گھنٹے طویل ملاقات  ہوئی ۔ تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مستقبل میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں