اپوزیشن نہیں ایوان وزیراعظم نے آپشنز دیے : عسکری ذرائع کی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی تردید

10:42 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: عسکری ذرائع نے وزیراعظم عمران خان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو 3 آپشنز دیے ہیں۔ آپشنز اپوزیشن نے نہیں حکومت نے دیے تھے اپوزیشن نے مسترد کردیے۔ 

نجی ٹی وی نے ذمہ دار عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پی ایم ہاؤس نے عسکری قیادت سے رابطہ کیا۔ 

عسکری ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے رابطے کے بعد حکام  پی ایم ہاؤس گئے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اگر اپوزیشن تحریک واپس لے لے تو وہ اسمبلی تحلیل کردیں گے تاہم اپوزیشن نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج نجی ٹی وی کو انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کا پیغام لے کر آئی تھی اور تین آپشنز تھے کہ یا تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں، استعفیٰ دیں یا تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اسمبلیاں تحلیل کریں لیکن اسٹیبلشمنٹ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ 

مزیدخبریں