شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے، وزیر قانون بن رہا ہوں، ضمانت منسوخ کراؤں گا: فواد 

06:56 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ وزیر قانون بن رہا ہوں کل عدالت سے درخواست کروں گا شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کریں۔ کل چودھری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ 

فواد چودھری نے حماد اظہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے ۔ کل ہی عدالت جائیں گے اور شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کرائیں گے۔ شیروانیاں سلوانے والوں کو مایوسی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کہہ رہے ہیں امریکا نے ہمیں ڈرپ لگائی ہوئی ہے ۔ اپوزیشن کے سرکردہ لوگ اس سازش میں ملوث ہیں ۔شہباز شریف وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ۔شیروانیاں لٹکی کی لٹکی رہ جایئں گی۔ 

فواد چودھری کہتے ہیں کہ دونوں باپ بیٹے کی ضمانت کینسل ہوگی ۔ بہت سے لوگوں کے خواب ٹوٹ کر چکنا چور ہونے والے ہیں۔ پاکستان کی قیادت عمران خان  جیسی شخصیت کے پاس رہے گی۔یہ سارا بے شرم لوگوں کا گروہ ہے جو بین الاقوامی طاقتوں سے مل کر حکومت گرانا چاہتا ہے۔ 

مزیدخبریں