اپوزیشن کی جانب سے کردارکشی کے حوالے سے کوئی آڈیوٹیپ نکالی جاسکتی ہے:وزیر اعظم

اپوزیشن کی جانب سے کردارکشی کے حوالے سے کوئی آڈیوٹیپ نکالی جاسکتی ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا اتوار کو بڑا سرپرائز دونگا ،تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اُٹھا یا جائیگا اب تک جو بھی کاروائی کی گئی آئینی طریقہ کار اختیار کیا گیا لیکن پھر بھی آپ کو اتوار کو بڑا سرپرائز ضرور ملے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتا تھا ،صحافی کے سوال پر کیا آپ کے قتل کی سازش تیار کی جا رہی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ ان کی تھڑیٹ بھی ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کردار کشی کیلئے آڈیو بھی سامنے لائی جا سکتی ہے ۔

خط سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے اس معاملے کو دبائے رکھا کیونکہ یہ معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ تھا ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس سازش کا او آئی سی پر کوئی اثر انداز ہو ۔

عمران خان نے کہا کچھ  بھی ہو آئینی طریقہ استعمال کیا جائے گا ،آخری گیند تک لڑوں گا لیکن جب صحافیوں نے پوچھا کہ سرپرائز کیا ہے تو انہوں نے کہا کپتان کبھی بھی اپنی سٹریٹجی شیئر نہیں کرتا ۔

عمران خان نے کہا یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی ساز ش ہے ،اتوار کو بہت انجوائے کرینگے ۔