وزیر اعظم کے دھمکی آمیز خط  کےحوالے سے بیان کے بعد سابق امریکی عہدیدار کی پاکستان آمد ، اہم ملاقات 

06:19 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دھمکی آمیز خط منظر عام پر لانے کے بعد امریکی حکومت کے سابق اہم عہدیدار کی پاکستان آمد ہوئی ہے اور انہوں نے اہم ملاقات کی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف   جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  کی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں  باہمی دلچسپی  ، افغانستان کی صورتحال  پر بات چیت   ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال  کیا گیا۔

آرمی چیف نے عالمی اتحاد کیلئے  مخلصانہ کوشش کی ضرورت  پرزوردیا۔آرمی چیف نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر  زلمے خلیل زاد    کا شکریہ اداکیا۔زلمے خلیل نے علاقائی استحکام کیلئے  پاکستان کے کردار  اورکوشش کو سراہا۔

مزیدخبریں