ملک کے اداروں کو کہتاہوں ،وقت آگیاہے ہوش کے ناخن لیں:بلاول بھٹو زرداری 

06:03 PM, 1 Apr, 2022

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تحریک  عدم اعتما د جمہوری اورآئینی طریقہ  ہے ،متنازعہ نہ  بنایاجائے،خط کا شوشا عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے،عمران خان دھمکیاں دینے کے بجائے  عدم اعتما دکامقابلہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  عمران خان ہماری خارجہ پالیسی پر حملہ آورہے،جو  ایک سلیکشن کے ذریعے قوم پر مسلط کئے گئے،بلاول بھٹو زردارینے بھی طنز کے تیر چلانے میں پیچھے نہ  رہے اور کہاکرکٹ کےکھلاڑی کی طرح عمران خان گیم ہارچکے ہیں، مگر پچ پر لیٹ کر رو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا سیاست تو ہوتی رہے گی ،ہمیں آئینی مسئلے کا حل نکالنا ہے ،ملک کے اداروں کو کہتاہوں ،وقت آگیاہے ہوش کے ناخن لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ملک چلانا کرکٹ کا کھیل نہیں،عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی اس وقت دنیا بھر میں ناکام ہوچکی ہے،خارجہ پالیسی کی پوزیشن اس وقت سب کو معلوم ہے،ان حالات میں ہم پر فرض ہے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں،عمران خان کرکٹ کےکھلاڑی کی طرح گیم ہارچکےہیں۔

مزیدخبریں