اسلام آباد: اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کو شرم آنی چاہے پونے چار سال کے بدترین انتقام کے بعد نواز شریف اور انکی خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ہے ۔ امریکا کے جس عہدیدار نے دھمکی دی تھی اس کو او آئی سی اجلاس میں کیوں بلایا؟
اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان آپ کو شرم آنی چاہیے۔ پونے چار سال کے بدترین انتقام کے بعد نواز شریف اور انکی خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ہے ۔ آپ نے کہا کہ اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں قو م کو دکھانے تھے نا کہاں ہیں وہ اثاثے ؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر ہم نے بات نہیں کی ہے،یہ ان کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔بین الاقوامی دنیا سے ہمارے بہترین تعلقات تھے۔چین کے خلاف کس نے دشنام تراشی کی پرویز خٹک اور اسد عمر نے سی پیک کے خلاف بیان دیئے اس وقت کے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سی پیک قرضے ہیں ؟احسن اقبال نے کہا اپکو کس نے کہا یہ قرضے ہیں؟ یہ قرضے بھی ہیں اور سرمایہ کاری بھی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرافٹ اینڈ لاس انکا وہ سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ ان منصوبوں پر میٹرو اور اورنج لائن 8 فیصد نہیں دو فیصد پر ہے جس پر راحیل شریف حیران رہ گئے تھے۔سعودی عرب ہمارا دوست ہے اربوں ڈالر بلا کسی شرط کے انہوں نے دیے۔
انہوں نے کہاکہ مبینہ دھمکی آمیز یہ خط آیا تین ہفتے گزار دیے۔آپ نے جلسہ میں وہ خط لہرایا فوری عمل درآمد کیوں نہ کیا؟آپ اتنے بچے ہیں کہ پہلے امریکا کہا پھر کہا نہیں نہیں امریکا نہیں آپ نے امریکا کی سیکرٹری آف اسٹیٹ کو کیوں او آئی سی اجلاس میں بلایا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں یہ آ پ کا آخری گھٹیا اور بھونڈا ہتھکنڈا ہے۔عدم پر اعتماد پر قرار داد آچکی ہے ۔کل پارلیمنٹ میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان تھے۔اتحادیوں سے ہم مشاورت کررہے ہیں۔