شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے ہی سیکرٹری داخلہ کو اہم خط 

04:39 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن کی طرف سے نامزد وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کرفول پروف سیکورٹی مانگ لی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر  شہبازشریف نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے اور اس موقع پرفل پروف سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خط میں وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن 1 لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی ہے۔اپوزیشن لیڈرنےزمہ داران کو 3 اپریل کوفرائض منصبی دیانتداری سے نبھانے کی تلقین کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں عوامی اجتماع دفعہ 144 اور سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوگا،ایساعوامی اجتماع دیگرجماعتوں کواپنے حامیوں کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اشتعال دلائے گا۔

خط کے متن میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اجتماعات سے ٹکراؤاور خونریزی کا خدشہ ہوگا اوراگر کوئی حادثہ ہوا تواس کی ذمہ دار اسلام آباد انتظامیہ ہوگی اورغفلت کی صورت میں اسلام آباد انتظامیہ کا احتساب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں