رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

02:49 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ  کی خوبصورت جوڑی عالیہ بھٹ اور  رنبیر کپور کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رشتہ  نے شادی کر لی ہے ۔جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں شادی کی تقریب کے حوالے سے رنبیر نے  شادی کی تاریخ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کو رد عمل دیتے ہوئے کہا  تھا کہ پاگل کتے نے کاٹا جو شادی کی تاریخ میڈیا کو بتا دوں،تاہم انہوں نے اتنا ضرور کہا تھا کہ جلد عالیہ سے شادی کر لیں گے۔

مزیدخبریں