فحش فلموں کی اداکارہ بے رحمی سے قتل

فحش فلموں کی اداکارہ بے رحمی سے قتل

میلان: اٹلی میں  فحش فلموں کی نوجوان  اداکارہ کو  بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فحش فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کیرول مالتیسی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر دئیے گئے اور سڑک کنارے پھینک دیا ،   پولیس نے  ملزم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جس نے تحقیقات میں اعتراف جرم کر لیا۔

 
 

پولیس تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ  اس نے اداکارہ کو رواں سال کے آغاز میں قتل کیا تھا جس کے بعد لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھ دیا اور تقریبا دو ماہ بعد سڑک پر پھینک دیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ  اور ملزم دونوں  ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، تاہم تعلقات میں خرابی کے بعد ملزم نے اداکارہ کو قتل کیا۔

مصنف کے بارے میں