کرینہ کپور نے سیف علی خان کو مزید بچہ پیدا کرنے سے روک دیا

01:07 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور  نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کو  مزید بچہ پیدا کرنے سے روکتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کا سوچنا بھی مت۔

حال ہی میں ایک فیشن میگزین کو انٹریو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ماں  بننے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور پیچیدگیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ہاں 2016  میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت وہ کتنا خوف کا شکار تھیں اور آج کتنا مطمئن ہیں۔

کرینہ نے انٹرویو کے دوران سیف علی خان سے متعلق حیران کن انکشاف بھی کیا ۔انہوں  نے بتایا کہ سیف نے جوانی میں شادی کرنے کے بعد 50 سال کی عمر تک ہر دہائی(یعنی 10 سال کا عرصہ) میں ایک بچہ پیدا کیا ہے اور ان کے پہلے بچے سارہ علی خان اور آخری بچے جہانگیر علی خان میں 25 سال کی عمر کا فرق ہے۔

کرینہ کپور نے انٹرویو کے دوران سیف علی خان کی اپنے بچوں کی باپ کے حیثیت سے کردار کی بھی خوب تعریف کی، انہوں نے کہا کہ سیف اپنے چاروں بچوں سے بے حد  پیار رکرتے ہیں اور چاروں کو برابر سمجھتے ہیں۔تاہم کرینہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیف کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں ایک بار پھر  باپ بننے کی خواہش نہ کریں ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے  2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مزیدخبریں