چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد

12:39 PM, 1 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی  کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کالعدم قراردینے سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔جس پر  22 دسمبر 2021 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کچھ پہلوؤں پر مزید معاونت کیلئے کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

مزیدخبریں