کراچی:وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ملکی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔‘
پاکستان کے قیام کو ۷۴ سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ ۷۴ سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 31, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مکمل ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کیا مگر ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی۔