خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا  میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  18 اضلاع میں الیکشن ہوا جس کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک کے رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں پر برتری حاصل ہے۔


 تفصیلات کے مطابق صوبے کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی ۔ انتخابات خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد،سوات،  مانسہرہ ، بٹگرام، اپر  چترال ، لوئر چترال، لوئر دیر، اپر دیر،  لوئر کوہستان، اپر کوہستان، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، اورکزئی، کرم،  تورغر،  کولائی پالس، شانگلہ اور  مالاکنڈ میں انتخابات ہوئے ۔

بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کی تعداد:  29 ہزار 338

تحصیل مئیر اور چیئرمین کی نشستوں کیلئے امیدوار:  651 

18 اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد: 1830

کل رجسٹرڈ ووٹرز: 80 لاکھ 57 ہزار 474

مرد ووٹرز : 44 لاکھ 89 ہزار 771

خواتین ووٹرز : 35 لاکھ 67 ہزار 703 

 

صوبے بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنز سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک  22 تحصیلوں میں پی ٹی آئی ، 5 میں جے یو آئی اور 4 میں جماعت اسلامی،2 تحصیلوں میں پیپلزپارٹی اور ایک میں ن لیگ کو برتری حاصل  ہے۔ سوات میں بھی  7 میں سے 6 تحصیلوں پر  پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں ۔

تحصیل بابوزئی

 تحریک انصاف کے شاہدعلی خان4684ووٹ کے ساتھ  آگے

  جماعت اسلامی کے محمد امین2948 ووٹوں  لے کر پیچھے

تحصیل چیئرمین کبل

تحریک انصاف کے سعید خان875  ووٹ لے کر آگے 

اے این پی کے رحمت علی 499 ووٹ کے ساتھ پیچھے 

مٹہ 

تحریک انصاف کے امیدوار 22157 ووٹ لے کر آگے

ے یو آئی امیدوار  8825ووٹ کے ساتھ  پیچھے 

خوازہ خیلہ

پی ٹی آئی امیدوار کو 1799ووٹ ملے

 ن لیگ کے امیدوار  1039 لے سکے 

تحصیل بریکوٹ

 تحریک انصاف کے کاشف علی2130ووٹ لیکر پہلے

اے این پی کے فضل اکبر1099ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر 

تحصیل الپوری شانگلہ

تحریک انصاف کو برتری حاصل، ن لیگ پیچھے

چترال کی تحصیل مستوج 

پی ٹی آئی 4043 جبکہ پیپلزپارٹی 2234ووٹ لے پائی

تحصیل کونسل اپردیر 

پی ٹی آئی امیدوار کو جماعت اسلامی کے امیدوار  پر سبقت حاصل

لوئر دیر کے تحصیل بلامبٹ 

تحریک انصاف کے امیدوارعاصم شعیب کو برتری حاصل

ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی 

پی ٹی آئی 15000ووٹ لے کر پہلے،  پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر

ایبٹ آباد

پی ٹی آئی امیدوار 13 ہزار 818 ووٹ لے کر پہلے

ن لیگی  امیدوار 10 ہزار 617 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر 

تحصیل لوئرتناول 

پی ٹی آئی امیدوار کو 4787 جبکہ آزاد امیدوار4340ووٹ ملے 

تحصیل حویلیاں

آزاد امیدوار3874ووٹ لے کر پہلے 

ن لیگ3384ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  موجودہ

تحصیل لورہ

ن لیگی امیدوار  آگے ، پی ٹی آئی امیدوار پیچھے 

تحصیل کرم

جے یو آئی کے احسان اللہ1643 لے کرکامیاب

تحریک انصاف کے گل فراز دوسرے نمبر پر 

تحصیل کونسل اپرکرم 

ایم ڈبلیو ایم کو برتری حاصل،  پیپلزپارٹی پیچھے

تحصیل لوئر اورکزئی 

راہ حق پارٹی کے محمد طارق4001ووٹ لے کر آگے 

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال 19 دسمبر کو ہوا تھا جس میں صوبے 17 اضلاع میں 66 تحصیل نشستوں کےلیے پولنگ ہوئی ۔ پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)   23 نشستوں کے ساتھ بازی لے گئی تھی  جبکہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے  19 نشستیں حاصل کیں ، 9  نشتوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) 7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ (ن) 3  جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک اصلاحات نے  دو، دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم خیبرپختونخوا کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں اب تک سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری ہے۔

مصنف کے بارے میں