راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے دورہ ترکی کے دوران ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکر اور ترک مسلح افواج کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، مختلف شعبوں ، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
Top Pakistani general receives Turkish military award@tcsavunma @OfficialDGISPR
— Pakistan Embassy Turkey (@PakinTurkey) April 1, 2021
Via @anadoluagency
https://t.co/XFlIXRf1p6
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان سمیت موجودہ علاقائی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے کے اقدامات اور پاک ترک بہترین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔
ترک فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، جنرل ندیم رضا کو ترکی کے اعلی فوجی ایوارڈ 'لیجن آف میرٹ' سے بھی نوازا گیا۔