اوباش نوجوان کی دوست کی والدہ کیساتھ زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی

09:22 PM, 1 Apr, 2021

پتوکی: اوباش نوجوان نے دوست کی والدہ سے زبردستی زیادتی کر کے ویڈیو بنالی اور بلیک کر کے واقعے کے بعد بھی کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں میں دوست نے دوست کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران ویڈیو بھی بنا لی جس کے ذریعے اسے بلیک میل کرتے ہوئے مزید کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بیٹے کی تحریری درخواست پر ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں کے رہائشی منیر نے اپنے دوست کی والدہ (ن ) کوگھر میں اکیلا دیکھ کر شیطانی کھیل کھیلا،اور زبردستی زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو فلم بھی بنائی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی احمد پستول کے ساتھ پہرہ دیتا رہا، بعد ازاں منیر متاثرہ خاتون کو بلیک کر کے کئی بار زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جس پر خاتون نے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی اور تمام صورتحال سے اپنے بیٹے اور شوہر کو آگاہ کیا۔ 
رپورٹ کے مطابق واقعے کا علم ہونے پر خاتون اور اس کے بیٹے نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دی جس پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں