بھارتی تاجر اور میانمار کی فوجی کمپنی کے ساتھ تجارتی تعلقات کا انکشاف ہوگیا

08:20 PM, 1 Apr, 2021

نئی دہلی ، بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے میانمار  کی فوجی کمپنی کے ساتھ تجارتی روابط سامنے آگئے۔

آسٹریلیا کی غیرسرکاری تنظیم آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ارب پتی نے میانمار فوج کی اس کمپنی سے بزنس ڈیل کی ہے جس پر امریکا نے میانمار کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی ہے۔ 
 
آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس اور میانمار کی ایک سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی نے ینگون میں میانمار اکنامک کارپوریشن سے 52  ملین ڈالر کی پورٹ ڈیل کی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میانمار اکنامک کارپوریشن کا تعلق میانمار کی فوج سے ہے اور امریکا نے اس کمپنی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دونوں سماجی تنظیموں نے معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم فروری کو میانمار میں فوج نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد سے جمہوریت پسند سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

میانمار کی فوجی حکومت جمہوریت پسندوں کو کچلنے کیلئے وحشیانہ انداز میں طاقت استعمال کررہی ہے اور اب  تک 500 سے زائد جمہوریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں