وفاقی حکومت نے تمام دفاتر میں حاضری پچاس فی صد کردی

07:20 PM, 1 Apr, 2021

اسلام آباد ، وفاقی حکومت نے تمام دفاتر میں حاضری پچاس فی صد کردی ۔حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی) کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکم نامے کا اطلاق فوری طور  پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے50 فیصد ملازمین  دفتری امور گھروں سے انجام دیں گے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومت کی طرف سے  کورونا وائرس کے ایس او پیز کو فالو کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت کی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ماسک کے بغیر گھر نہ نکلا جائے ۔ کم عمر بچوں کو خصوصی طورپر حفاظتی اقدامات کا پابند کیا جائے ۔ 

مزیدخبریں