کینیڈا میں ایک اور خطرناک بیماری نے سراٹھالیا ،5 افراد ہلاک

07:01 PM, 1 Apr, 2021

اٹاوہ , کینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا،اب تک  بیماری میں مبتلا پانچ افراد زندگی کی بازی ہار چکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وبا نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے ایسے میں کینیڈا کے شہر نیوبرونس ویک میں ایک پراسرار بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا گیا ہے، جو دماغ کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اس بیماری  میں میڈکاؤجیسی علامات ہیں جو مریض کے دماغ کو بری طرح متاثر کرتی ہےاور بالآخر اس کی موت ہوجاتی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کا پہلا کیس 2015 میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد کیسز میں اضافہ ہوتا گیا اور گزشتہ برس 24 افراد کے اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آئی جبکہ رواں برس اب تک 43 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیماری میں مبتلا ہونے والے 5 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، لیکن سائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال بیماری نوعیت اور پھیلنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگاسکے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے باعث علاقہ مکین انتہائی خوفزدہ ہیں اور میئر سے سوالات کررہے ہیں کہ یہ بیماری کیسے پھیل رہی ہے اور ختم کیسے ہوگی؟

مزیدخبریں