خداکرے مریم کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی خبریں جھوٹی ہوں ،شہزاداکبر

05:38 PM, 1 Apr, 2021

لاہور، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی کو ذومعنی قرار دے دیا۔


شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ مریم نواز کے پلیٹیلیٹس کم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہوں گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ناتجربہ کاری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ستیا ناس کر دیا ہے، اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے۔


مشیر برائے احتساب نے مزید کہا کہ عمران خان کا بلاامتیاز احتسا ب کا وعدہ برقرار ہے، چاہے کوئی کتنا ہی قریب ہو، نا کوئی فیورٹ ہے اور ناکوئی  ٹارگٹ، ہمارے بندے کا نام آیا پھر بھی شوگر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی گئی۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہماری لسٹ میں  کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے، جہانگیر ترین کے خلاف بھی کیس قانون کے مطابق چلے گا۔

مزیدخبریں