گلوکار شوکت علی کی طبعیت بگڑگئی

04:37 PM, 1 Apr, 2021

لاہور، پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کی طبعیت بگڑگئی ، جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ،

تفصیلات کے مطابق پرائیڈ آف پرفارمنس فوک گلوکار شوکت علی ان دنوں لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ان کو جگر کا عارضہ لاحق ہے ۔ 

شوکت علی کئی دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈٖ میں زیر علاج ہیں ۔

شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت کاکہنا ہے کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہےاور ڈاکٹرز تقریباً جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنے والد کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوکت علی کے لیے دعا کریں۔

شوکت علی کے مداحوں اور شوبز حلقوں نے ان کی طبعیت کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

مزیدخبریں