پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی ختم کردی

03:00 PM, 1 Apr, 2021

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔

 پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے، ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے اور پی ٹی اے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ 

چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا ڈی جی صاحب اب تک کیا ایکشن لیا ہے۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ مسئلے کو اٹھایا ہے۔ ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائر کیا ہے جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپلوڈ ہونگی ان کو دیکھیں گے۔ 

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کیساتھ ایسا سسٹم ہو جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو پھر لوگ ایسی ویڈیوز اپلوڈ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں