اٹلی میں آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ 'ایٹنا ' ایک بار پھر لاوا اگلنے لگا

02:49 PM, 1 Apr, 2021

میلان : اٹلی میں آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ 'ایٹنا ' ایک بار پھر لاوا اگلنے لگا ہے. آتش فشاں سے رات بھر  لاوے کا اخراج جاری رہا۔   آتش فشاں 16 فروری سے کئی مرتبہ  لاوا اور راکھ  اگل چکا ہے۔

اطالوی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ  لاوے کے اخراج سے  قریبی رہائشی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ماؤٹ 'ایٹنا' کو یورپ کا سب سے متحرک آتش فشاں پہاڑ سمجھا جاتا ہے ، اور یہ جزیرہ سِسیلی کے ساحل پر واقع ہے۔

ماؤنٹ اینٹا Etna نامی یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان کی بلندی تک جا رہی ہے۔

سسلی Sicily کے ساحل پر واقع 3350 میٹر کے ایٹنا ماؤنٹ سے زمین سے آگ اُگلنے اور لاوا بہنے کے مناظر دلکش منظر ترتیب دے رہے ہیں جس سے خارج ہوتی ہوئی راکھ نے قریبی علاقے کو مکمل طور پر ڈھک لیا ہے۔

مزیدخبریں