نئی دہلی : بھارتی کسان مودی کے گلے کی ہڈی بن گئےہیں ۔ ہریانہ میں بلدیاتی الیکشن میں ہار کے بعد اب بنگال میں بھی مودی کی پوزیشن کمزور ہو گئی ۔
رپورٹس کے مطابق کسانوں کے جلسوں میں مودی کے خلاف مہم کے باعث بی جی پی کی پوزیشن کمزورنظر آ رہی ہے ۔ اس سے قبل بھی مودی حکومت ہریانہ کے بلدیاتی الیکشن میں ہار کا سامنا کر چکی ہے ۔
دوسری طرف کسانوں کی جانب سے 10 اپریل کو ہائی وے ایکسپرس بلاک کرنے اور مئی میں پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
کسان تحریک گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ سے دہلی کے مختلف بارڈرز پر اپنا دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، کسان مہم اس وقت زوروں پر ہیں ، کسان تحریک کے شرکا کا کہناتھا کہ وہ چار ماہ تک دھرنا دے سکتے ہیں ۔
لیکن چار ماہ گزرنے کے بعد اب وہ چار ماہ نہیں بلکہ چار سال تک بھی بیٹھے رہنے کا عندیہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے نریندر مودی سرکار کے پاس آپشنز ختم ہوتے جارہے ہیں ۔