اسلام آباد: کورونا کی صورتحال شدید ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ، اتوار کو آئی ایٹ، ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون میں کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ میں بھی ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس بند ہوں گی۔
اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات، جمعہ کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے۔
جمعہ اور ہفتہ کو بند ہونے والی مارکیٹس میں پی ڈبلیو، پاکستان ٹاوَن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے ، جی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ اور جی ٹین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دار الحکومت میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز 10 ہزار سے زائد ہیں جو ملک بھر میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعدسب سے زیادہ ہیں۔