صدر سے اختلاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہ مستعفی

برازیل:صدر سے اختلافات،مسلح افواج کے تینوں سربراہان مستعفی

برازیلیا: برازیل میں مسلح افواج کے تینوں سربراہان نے صدر کے ساتھ اختلافات کے باعث ایک ساتھ استعفے دے دیے ہیں۔

برازیل کے محکمہ دفاع نے مسلح افواج کے تینوں سربراہان کے استعفو‌ں کی تصدیق کی لیکن اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ برازیل میں فوجی اقتدار کے خاتمے کے بعد چھتیس برس میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فوجی قیادت نے یوں سبکدوشی اختیار کی ہو۔ کورونا  کی وبا  سے نمٹنے میں ناکام حکمت عملی اور اپنی طرز حکمرانی کی وجہ سے برازیلین صدر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

 حالیہ دنوں نے برازیل کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی اپنے عہدوں سے استعفا دے چکے ہیں  جس کے بعد  صدر کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنا پڑا۔