کابینہ آج  کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت کی منظوری دے گی

08:51 AM, 1 Apr, 2021

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا یہ پہلااجلاس ہوگا۔ کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق کابینہ کےاجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت پربریفنگ دی جائےگی۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور این سی او سی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین،پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ،نیپرا کے ممبران کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کریگی،اجلاس میں کورونا ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا معمول کااجلاس ہر منگل کو ہوتا ہے ۔ اس بار وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ اجلاس نہیں ہوسکاتھا۔ وزیراعظم کی صحت یابی کے بعد اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں