بھارتی موسیقار بپی لہری کورونا وائر س کا شکار ہوگئے

01:01 AM, 1 Apr, 2021

ممبئی ، بھارتی گلوکار اورموسیقار بپی لہری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار بپی لہری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور ان کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کی بیٹی ریما لہری بنسال نے اپنے والد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر میڈیا پر شیئر کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ" بپی دا " کو کینڈی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ 

ریما لہری نے والد کے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے اپنے والد کا پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی آپ لوگوں کے لئےا چھے گیت بنانے کی خواہش رکھتا ہوں اور میں آج بھی آپ کی طرف سے دل جوئی کا خواہش مند ہوں ۔ 

اپنے پیغام میں بپی لہری نے امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد اس بیماری سے شفایاب ہوکر گھر منتقل ہوجائیں گے ۔ بپی لہری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک مہلک بیماری ہے اپنی زندگی کی حفاظت کریں ۔ 

مزیدخبریں