کورونا وائرس کیخلاف جنگ، سعودی عرب نے امداد پاکستان کے حوالے کردی

کورونا وائرس کیخلاف جنگ، سعودی عرب نے امداد پاکستان کے حوالے کردی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: رابطہ عالم اسلامی نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان محکمہ صحت پاکستان کے حوالے کر دیا۔ نور الحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے امداد کو نعمت قرار دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق،  رابطہ عالم اسلامی نے مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ دینے کیلئے تھرمل سکینر گنز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر سامان وزارت صحت کو عطیہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب کے دوران سامان قومی ادارہ صحت کے ڈی جی ہیلتھ کے سپرد کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خاص تھے۔ تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

نور الحق قادری نے عالم اسلامی کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امداد کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔