کرونا وائرس : قومی امتحان میں اتحاد بہت ضروری ہے, مسلم لیگ ن

کرونا وائرس : قومی امتحان میں اتحاد بہت ضروری ہے, مسلم لیگ ن
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر حکومت کوئی حکمت عملی سامنے نہیں لا سکی ہے۔


دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس قومی امتحان میں اتحاد بہت ضروری ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال پر حکومت کی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ وائرس کا مقابلہ اس کے پھیلاؤ کو روک کر ہی کیا جا سکتا ہے لیکن پورا پاکستان لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ شہباز شریف قومی سطع پر ایکشن پلان دینگے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ہم نے اقدامات نہ کیے تو مریضوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جائے گی۔