اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پرائم منسٹرکوروناریلیف فنڈبنایاجاچکاہے،فنڈہمیں اس وباسے نمٹنے میں مدددےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کووڈ19 وبا سے جنگ کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا، عوام اس فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں ،عطیات لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے استعمال ہونگے ۔