اسلام آباد: اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ کیل مہاسے ان کی شخصیت کو ماند نہیں کر سکتے۔
انہوں نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ماتھے پر چھ دانے دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دانے اور کیل مہاسے ان کی شخصیت کو ماند نہیں کر سکتے.
انہوں نے کہا کہ ظاہری خوبصورتی تھوڑے وقت کے لیے ہوتی ہے اس لیے اپنے اندر کو خوبصورت بنائیں اور لوگوں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں کیونکہ آپ کا اخلاق ہی لوگوں کو یاد رہے گا، اداکارہ ڈرامہ سیریل”ثبات“ میں عثمان مختار کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔