لاہور پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف بڑی کارروائی ، 17افراد کو گرفتار کر لیا

11:42 PM, 1 Apr, 2019

لاہور : پنجاب پولیس کی صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازوں کیخلاف بڑی کارروائی، بچوں سمیت 17 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ درجنوں پتنگیں اور ڈور بھی قبضے میں لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف بڑا کریک ڈاون کرتے ہوئے سترہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے قبضے سے ڈور اور پتنگیں بھی قبضے میں لے لیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے اور اس کے متعلق متعدد بار وارننگ دی جاتی رہی ہے ، حراست میں لیے گئے نوجوانوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں