پریانکا چوپڑا نے نک جونز سے طلاق کی خبروں کا سوشل میڈیا پر موثر جواب دیدیا

07:46 PM, 1 Apr, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے اپنے اور نک جونز کے درمیان طلاق کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے ایک کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کے درمیان طلاق ہونے والی ہے جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے خاوند نک جونز کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں اور ناقدین کو موثر جواب دیا ہے ۔

بالی ووڈ سٹار نے صرف نک اور اپنی تصویر شیئر نہیں کی بلکہ نک جونز کے تینوں بھائیوں کیساتھ ایک گروپ تصویر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں