لاہور : لالی ووڈ سٹار ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم سپر سٹار کی شوٹنگ کی دوران تصاویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئیں جس کو صارفین خوب پسند کر رہے ہیں ۔
بلال اشرف اپنی فلم یلغار اور رینگریزہ سے کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستانی ڈرامہ سیریز سے مقبولیت حاصل کر کے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کیساتھ جلوہ گر ہونے والی ماہرہ خان بھی شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں سٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے شوٹنگ کی کچھ تصاویر صارفین کیساتھ شیئر کی ہیں جس کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے ۔
شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر کو واٹر پینٹنگ کی شکل میں لوگوں کو پیش کیا گیا ہے ، تصویر میں دکھایا گیا ہے کس طرح شوٹنگ کے دوران فریم کو ماہرہ خان کے سامنے رکھ کر سین عکسبندی کی تیاری کی جا رہی ہے۔