قذافی کا خیمہ نیلامی کے لئے پیش، 37ہزار دینار کی پیشکش

03:03 PM, 1 Apr, 2019

قاہرہ:لیبیا کے سابق رہنما معمر القذافی کا خیمہ نیلامی کیلئے پیش کر دیا۔لیبیا کے شہری کا دعویٰ ہے کہ ’’یہ خیمہ اسے ایک فوجی افسر نے دیا ہے جو قذافی کے انتہائی قریب تھا۔اسے روزانہ متعدد پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں ۔ زیادہ بہتر پیشکش پر خیمہ فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔
’’المشاشیہ آپریشن روم‘‘نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ خیمہ نیلام کرنیوالے لیبیائی شہری کا تعلق الشقیقہ شہر سے ہےجو لیبیا کے شمال مغرب میں واقع ہے ۔
قذافی کا خیمہ نیلامی کیلئے پیش کرنیوالے لیبیا کے شہری نے اپنا نام صرف ’’مسعود ‘‘بتانے پر اکتفا کیا۔اس کا کہنا ہے کہ اسے اب تک سب سے بڑی پیشکش 37ہزار دینار موصول ہوئی ہے۔لیبیا کا ایک دینا 1.38ڈالر کے مساوی ہوتا ہے ۔
المشاشیہ آپریشن روم نے فیس بک کے اپنے اکائونٹ پر تحریر کیا کہ ’’یہ وہ خیمہ ہے جس میں قذافی مختلف ممالک کے سربراہوں کا خیر مقدم کرتے تھے ۔ یہی خیمہ فرانس اور اٹلی سمیت متعدد ممالک کے دورے پر اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔ 

لیبیائی شہری کے مطابق  خیمہ تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔
لیبیا کے کئی شہریوں نے قذافی کے خیمے کی نیلامی کی خبر سن کر اس کا مذاق اڑایا ۔ کئی شہریوں  نے مطالبہ کیا کہ یہ خیمہ فروخت نہ کیا جائے بلکہ اسے ملکی تاریخ کے نشان کے طور پر محفوظ رکھا جائے ۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اس خیمے کی کوئی اہمیت نہیں یہ تو جبر اور تشدد کے دور کی سیاہ علامت ہے اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جانا ہی ضروری ہے ۔ 
معمر قذافی جب بھی کسی بیرون ملک کا دورہ کرتے وہ بادیہ نشینوں کے طرز پر اپنا خیمہ نصب کرتے۔ قذافی 2009ء کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچے ۔تب بھی وہ اپنا خیمہ نصب کرنے کیلئے کھلی جگہ تلاش کر رہے تھے ۔ انہیں مینہاٹن کے سینٹرل پارک میں خیمے کیلئے جگہ نہیں مل سکی تھی ۔لیبیا کی حکومت نے مجبور ہو کر خیمہ نصب کرنے کیلئے 7اسپرنگز زرعی فارم کے ساتھ سودا کیا تھا ۔ اس  فارم کے مالک امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ ہیں ۔ اس وقت یہ خیمہ نیویارک کے مضافات بریڈ فورڈ میں لگایا گیا تھا۔تاہم قذافی نے وہاں نصب خیمے میں قیام نہیں کیا تھا۔
ٹرمپ نے جون 2016ء کے دوران منصب صدارت کی انتخابی مہم کے دوران ٹی وی پروگرام میں فخریہ  طور پرکہا تھا ’’میں واحد شخص ہوں جس نے قذافی سے کافی دولت کمائی آپ اپنے ذہن پر زورڈالیں گے تو یاد آئے گا کہ جب قذافی امریکہ آئے تھے تو انہوں نے مجبوراً میرے ساتھ معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں خیمہ نصب کرنے کیلئے جگہ کی ضرورت تھی ۔ ‘‘
ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید یہ بھی کہا تھا کہ ’’قذافی نے مجھے دولت بھی دی اور خیمہ بھی نصب نہیں کیا۔

مزیدخبریں