لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے اختیارات میں کمی کی افواہیں دم توڑ گئیں، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل میدان میں آگئے، کہتے ہیں انہیں صرف مزید ذمہ داریاں ملی ہیں، وہ رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہی کریں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ناکام ہوتے مخالفین، اوچھے ہتھکنڈوں اور افواہوں کا سہارا لے رہے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمانبزدار ہی ہیں۔