آسٹریلیا نے پاکستان کو  آخری میچ میں شکست دے کر 5 میچوں کی  سیریز میں کلین سویپ کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو  آخری میچ میں شکست دے کر 5 میچوں کی  سیریز میں کلین سویپ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:آسٹریلیا نے پاکستان کو  آخری ایک روزہ  میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی  سیریز میں کلین سویپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ، سیریز کے آخری میچ میں کینگروز کے 328 رنز کے جواب میں گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز تک محدود رہی، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کے 130، شان مسعود اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

 عابد علی صفر، محمد رضوان 12، عمر اکمل 43، سعد علی 4، یاسر شاہ 11 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے بہرینڈروف نے 3 وکٹیںحاصل کیں جبکہ  رچرڈسن، لائن، میکسویل اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 


اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

عثمان خواجہ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  98 رنز اسکور کیے جبکہ شان مارش 61، میکسویل 70 ، اسٹوئینس 4، ہینڈزکومب 8 اور کیرے صفر پر پویلین لوٹے، بیہرینڈوف 6 اور رچرڈسن 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔